میں تنخواہ نہیں لیتا لیکن 70افراد کی کابینہ کا دفاع نہیں کروں گا ، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہاتھ کھڑے کر دیے

کراچی (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ میں70لوگوں کی کابینہ کا دفاع نہیں کروں گا لیکن میں آپ کو یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں تنخواہ نہیں لیتا ہوں۔اکتوبر سے ٹیرف کم ہوجائے گا

بجلی سستی ہوجائے گی ۔ جیو نیوز کے پروگرام میں وفاقی وزیر خزانہ، ڈاکٹر مفتا ح اسماعیل نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہمیں یہ توقع تھی کہ جب آئی ایم ایف کا بورڈ منظور کرے گاتو تھوڑا سا مزید اعتماد آئے گا۔تھوڑا سا ریزرو بڑھا ہے کیوں کہ آئی ایم ایف کی ادائیگی آئی ہے ۔مگر ساتھ ساتھ سیلاب آگئے سندھ کی تمام کاٹن پانی میں ضائع ہوگئی سندھ کا دو تہائی چاول خراب ہوگیا تمام کھجور کی فصل خراب ہوگئی۔ کچھ ہماری درآمدت کی طلب بڑھ گئی اور کچھ ہماری برآمدات میں کمی آگئی کیوں کہ چاول وغیرہ اتنے ایکسپورٹ نہیں ہوسکیں گے۔جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ایک چھوٹی سے توقع آگئی کہ خدانخواستہ شروع میں جو مسئلہ تھا کہ کہیں پاکستان واپس ڈیفالٹ کی طرف تو نہیں چلا گیا۔ جب ہم مارکیٹ کو یقین دہانی کرا دیں گے کہ کوئی ڈیفالٹ کا چانس نہیں ہے تو پھر ہم سمجھتے ہیں کہ ڈالر واپس آجائے گا۔پہلے تین مہینوں جولائی ، اگست ، ستمبر میں ہماری برآمدات گزشتہ سال سے زیادہ ہوں گی اور ہماری درآمد ات گزشتہ سال سے کم ہوں گی۔مجھے یقین ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا کیوں کہ جو پاکستان نے سخت فیصلے کرنے تھے پیٹرول، ڈیزل ، بجلی مہنگی کرنی تھی وہ کرلیں۔آئی ایم ایف کا پروگرام آگیا جو کہ ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے کیلئے بہترین یقین دہانی ہے ۔اس وقت دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے اکتوبرمیں 1.5ارب ڈالر ملیں گے۔چینی بینک پانچ سو ملین دے گاجب کہ ورلڈ بینک سے 500ملین متوقع ہیں ۔ اسکے علاوہ ورلڈ بینک سے سیلاب زدگان کے لئے1.5ارب ڈالر آئیں گے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago