اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تین دن سے بھوکے نوجوان کی ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ کر خودکشی کی کوشش، اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کر کے نوجوان کو بچا لیا۔اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شہری کی تصویر شہیر کی اور لکھا کہ یہ شخص ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ کر خودکشی کی کوشش کر رہا تھا۔دارالحکومت اسلام آباد میں ریلوے ٹریک پر لیٹ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کو پولیس نے بچا لیا۔
اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شہری کی تصویر شہیر کی اور لکھا کہ یہ شخص ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ کر خودکشی کی کوشش کر رہا تھا۔تھانہ شمس کالونی پولیس جوانوں نے بروقت پہنچ کر شہری کو بچا لیا جس کی شناخت ایمان اللہ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ افغان کیمپ میں مقیم ہے۔
اسی طرح کا ایک واقع مئی میں کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا تھا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کو خودکشی کرنے سے بچا لیا تھا۔
واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس کے مطابق غربت سے تنگ شخص پیڈسٹرن برج سے کودنے کی کوشش کر رہا ہے، قریب کھڑے ٹریفک پولیس اہلکار کی نظر اس پر پڑی اور اس نے شہری کو فوری بچا لیا۔اہلکار نے تین دن سے بھوکے شخص کو کھانا بھی کھلایا تھا۔ اہلکار کے اس اقدام پر ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے اسے دس ہزار روپے انعام دیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…