مولانا فضل الرحمن پاکستان کا سب سے بڑا منافق سیاستدان ہے‘فیاض الحسن چوہان

لاہور(قدرت روزنامہ) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان کا سب سے بڑا منافق سیاستدان ہے . مولانا فضل الرحمن نے مذہب کے نام پر منافقت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے .

اسلام اور شریعت کو اپنی پیٹ پوجا، ذات اور خاندان کے لئے استعمال کرنے میں فضل الرحمن بڑے ماہر ہیں .
انہوں نے ذاتی مفادات کے لئے ہمیشہ مذہب کا سہارا لیا . فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پچھلے پچہتر سال سے اسلام اور دین کو بیچ کر اربوں روپے کی کرپشن کی. مولانا فضل الرحمن پاکستان کے دینی حلقوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہیں . انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن چلتی حکومت کو گرانے کے لئے آلہ کار بنے . عوام اگر آج مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن جیسے مسائل کا شکار ہے تو اس میں مولانا فضل الرحمن کا پورا پورا ہاتھ ہے .
انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا . ہمارے دور حکومت میں ملک خوشحالی کی طرف گامزن تھا . تمام معاشی اشارے مثبت تھے . امپورٹڈ حکومت کو بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے عوام پر مسلط کیا گیا جسکے نتائج ہم سب کے سامنے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو مہنگائی سے ذلیل و رسوا کرنے میں فضل الرحمن کا بڑا ہاتھ ہے . مولانا فضل الرحمن نے دین کے نام کرپشن کے ریکارڈ توڑے . انہوں نے کہا کہ عمران خان اور عوام مل کر جلد کرپٹ ٹولے کا احتساب کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں