سعودی عرب میں خاتون سیاح کو ہراساں کرنے پر 6 افراد گرفتار، کتنے سال قید ہو سکتی ہے؟

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں غیر ملکی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیوز نے پبلک پراسیکیوشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکی خاتون سیاح کی گاڑی کو گھیر لیا اور اس پر فقرے کسے اور اشاروں کے ذریعے ہراساں کیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر مذکورہ افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کی گئیں جس دوران انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور انہیں 10 سال سے زائد قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے مئی 2018ءمیں خواتین کو حراساں کرنے سے متعلق قانون سازی کرتے ہوئے ایسے واقعات میں 5 سال سے زائد قید کی سزا اور 3 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزائیں تجویز کی تھیں جبکہ مملکت میں 2017ءکے بعد سے خواتین کے حقوق سے متعلق بہت کام کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

3 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

5 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

5 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 hours ago