آرمی چیف کا دورہ چین،جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چین کا 2 روزہ دورہ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی وزیردفاع سے ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیردفاع نے سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ چینی وزیردفاع نے علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف سے اظہارتشکر کیا،جبکہ چینی وزیردفاع نے سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چینی وزیردفاع نے سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل کی امید کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پراظہار تشکر کیا۔
چینی وزیردفاع نے ملاقات کے دوران کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،سی پیک کی ترقی کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد اور خوشحالی لانا ہے۔

پاک چین فوجی تعاون دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔ ادھر پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوان دینے کا اعلان کیا ہے،جبکہ چینی حکومت پاکستا ن کے سیلاب متاثرین کیلئے 300 ملین یوان دے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہنگری کے دورہ پر گئے جہاں آرمی چیف نے ہنگری کے وزیر خارجہ بڈاپاسٹ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپ 200 سے بڑھا کر 400 کردیئے۔آرمی چیف نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ہنگری نے تجارت،زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی۔آرمی چیف نے کہا ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔آرمی چیف کی ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

4 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

5 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

5 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago