لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس پر غیر قانونی قبضہ کیس میں شیخ رشید کو آخری مہلت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس پر غیر قانونی قبضہ پر شیخ رشید کو آخری موقع دے دیا۔ دنیا نیوز کے مطابق متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو اصالتاً یا وکالتاً پیش ہونے کا حکم دے دیا۔متروکہ وقف املاک زونل دفتر راولپنڈی میں لال حویلی کے ایک یونٹ سمیت سات اراضی یونِٹس پر قبضے سے متعلق سماعت ہوئی۔
شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار شاہ زیب اور انکے سیکرٹری متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کے روبرو پیش ہوئے۔ شیخ رشید کے وکیل نے نیا وکالت نامہ جمع کرا کے استدعا کی کہ دستاویزات کی تیاری کیلئے مہلت دی جائے اور شیخ رشید سیاسی مقدمات کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو تین بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن سابق وزیر داخلہ پیش نہ ہوئے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کو آخری موقع دیتے ہوئے 21 ستمبر تک سماعت ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف متروکہ وقف املاک کی اراضی پر قبضے سے متعلق انکوائری 1994 میں شروع ہوئی جس کے بعد ان کو متعدد نوٹسز جاری کئے گئے۔متروکہ وقف املاک کی دستاویزات کے مطابق شیخ رشید نے لال حویلی سمیت سات اراضی یونِٹس پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔
ادھر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ 3 رشتہ دار اور عدالتی ضمانتوں پرمفرور24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے،خرم دستگیر کہتے ہیں کہ قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کریں گے۔کسی مسلم لیگی لیڈرکو اس میٹنگ میں بیٹھنےکی اجازت نہیں تھی۔سابق وزیر داخلہ نے اپنے بیان کہا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے،150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

5 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

6 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

6 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

6 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

7 hours ago