’العمرۃ‘ ای گیٹ سے عمرہ ویزا منٹوں میں حاصل کرنے کی سہولت

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے ’العمرۃ‘ ای گیٹ سے منٹوں میں عمرہ ویزا حاصل کرنے کی سہولت سے آگاہ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کے خواہاں فرزندان توحید ’العمرۃ‘ ای گیٹ سے ضروری کارروائی مکمل ہونے پر چند منٹوں کے اندر ہی عمرہ ویزا لے سکتے ہیں، عمرہ ویزا حاصل کرنے کے لیے مقام گیٹ کے ذریعے درخواست دی جاسکتی ہے، مقام گیٹ پر مطلوبہ خدمات بک کرانے کے بعد ویزا لینے کے لیے اپیلی کیشن نمبر حاصل کیا جائے، پھر عمرہ ویزا فارم بھرنے اوراس کا پرنٹ لینے کے لیے ویزوں کے قومی پلیٹ فارم سے رجوع کیا جائے، اس کے علاوہ عمرہ کے خواہشمند افراد مقامی ٹریولنگ ایجنسی کے ذریعے بھی عمرہ ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ صرف رجسٹرڈ ٹریولنگ ایجنٹ ہی سے رابطہ کیا جائے۔
بتاتے چلیں کہ رواں ماہ سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزوں پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دے دی تھی ، فیصلے کا مقصد ایک سال میں 30 ملین عازمین تک پہنچنے کے سعودی 2030ء وژن کے مقصد کو پورا کرنا ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری عبدالرحمن شمس نے کہا کہ سعودی عرب کے سیاحتی ویزا سمیت تمام قسم کے ویزوں کے حامل افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے، جس کے تحت اب کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے کے لیے اللہ کے گھر کی زیارت کرنا ممکن ہو گیا ہے، چاہے اس کا ویزا سیاحت کے لیے ہو یا کام یا کاروبار جیسے دیگر مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا ہو۔
انہوں نے سعودی ٹیلی ویژن الاخباریہ کو بتایا کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کچھ تنظیمی طریقہ کار کے تحت عمرہ کرنے کے لیے ترجیحی اپائنٹمنٹ بک کی جاتی ہے، اس فیصلے کا مقصد سعودی عرب کے 2030ء کے وژن کو پورا کرنا ہے جس کا مقصد ہر سال 30 ملین عمرہ زائرین تک پہنچنا ہے کیوں کہ سعودی 2030 ویژن ایک پرجوش ترقیاتی منصوبہ ہے جو مملکت کی تیل پر منحصر معیشت کو متنوع بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Recent Posts

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

11 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

17 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

35 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

39 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

51 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

58 mins ago