اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف صحافی مظہر عباس کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان میں باتیں آگے بڑھی ہیں۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ تو وزیراعظم شہباز شریف ہی کریں گے۔ن لیگ کے قائد نوازشریف ہیں۔پارٹی کے تمام فیصلے وہی کرتے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان کچھ باتیں آگے بڑھی ہیں۔
اگر عمران خان کی بات بن گئی تو وہ کال نہیں دیں گے۔جبکہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے،اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا، امید ہے معاملہ لانگ مارچ تک نہیں پہنچے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جو صورتحال ہے وہ انتخابات یا انقلاب کی طرف جائیگی، پنجاب کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے لئے عوام کے ساتھ یکجا ہو، انتخابات پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی کے حالات سے کمر ٹوٹ گئی ہے یہ سیاسی استحکام سے ممکن ہو گا، ملک آئین کے مطابق چلتا ہے پی ڈی ایم کی جانب سے جو عبوری حکومت کو چھ سات ماہ دینے کا کہا ملک ایسے نہیں چلے گا۔نہوں نے کہا کہ امید ہے معاملہ لانگ مارچ تک نہیں پہنچے گا، انتخابات پی ٹی آئی سے زیادہ پاکستان کا مسلہ ہے، پی ڈی ایم انتخابات کے لیے راضی ہو، باقی فریم ورک بیٹھ کت طے کرلیں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی کردار کو کم کرنا اداروں کے مفاد میں ہے، اداروں کا اس وقت بہت بڑا سیاسی کردار ہے، ضروری ہے کہ سیاسی جماعتیں اور ادارے ایک پیج پر ہوں، مذاکرات ہوں یا بات چیت ہو وہ عوام کے سامنے ہو کیونکہ میڈیا کے سامنے ہو، بند کمروں میں فیصلوں کا وقت گزر گیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…