فیفا ورلڈ کپ شائقین کے قیام کیلئے دبئی پسندیدہ مقام بن گیا

دبئی (قدرت روزنامہ) قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے خواہشمند افراد کے قیام کیلئے دبئی پسندیدہ مقام بن گیا، پرواز کے ایک سے زیادہ آپشن، ہوٹل بکنگ کی بہترین پیشکش اور ملٹی انٹری ویزا نے دبئی کو مزید پرکشش بنا دیا . گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق قطری دارالحکومت دوحہ میں رہائش کی بلند قیمتیں شائقین کو دبئی کی جانب راغب کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دلچسپ میچز سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد دبئی کے ہوٹلوں، ریستورانوں اور قطر آنے جانے کے لیے شٹل پروازوں کا انتخاب کرسکتے ہیں کیوں کہ بجٹ ایئر لائن فلائی دبئی دوحہ کے لیے ایک دن میں کم از کم 30 واپسی پروازیں چلائے گی، جو صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے، جو کہ وسائل سے مالا مال خلیج کے شہروں سے روزانہ کی 160 شٹل سروسز کا حصہ ہے .


دبئی اسپورٹس کونسل نے اندازہ لگایا ہے کہ ورلڈ کپ کے تقریباً دس لاکھ شائقین شہر میں پہنچ سکتے ہیں، قطر بھی اتنی ہی تعداد کی توقع کر رہا ہے، رش کے لیے دبئی کے پارکوں، ساحلوں اور مالیاتی مرکز میں فین زونز کا اعلان کیا جا رہا ہے اور ہوٹل خصوصی پیکجز پیش کر رہے ہیں، جن میں شٹل پروازیں اور ہوائی اڈے اور فین زون تک ٹرانسپورٹ شامل ہیں، متحدہ عرب امارات ورلڈ کپ کے میچوں کے ٹکٹ رکھنے والے لوگوں کو معمولی فیس پر ایک سے زیادہ داخلے کے ویزے کی پیشکش بھی کر رہا ہے .
فیفا کی طرف سے دوحہ میں کھیلوں کے لیے میچ ہاسپیٹلٹی پیکجز فروخت کرنے کی لائسنس یافتہ Expat Spor کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دبئی میں رہنے کا انتخاب کرنے والے لوگوں میں سہولت ایک اہم عنصر ہے، اس سلسلے میں دو شہروں کے درمیان چلنے والی باقاعدہ شٹل پروازیں ایم جزو ہیں . اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی میں دس لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے دبئی کا دورہ کیا کیوں کہ امارات وبائی امراض سے پہلے کی سیاحت کی سطح کو پیچھے چھوڑنے کے راستے پر گامزن ہے، دبئی میں 2022 کے پہلے سات مہینوں میں 8.1 ملین سیاح آئے، جو کہ ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 184 فیصد زیادہ ہے، امارات نے 2022 کے پہلے چھ مہینوں میں 7.12 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا تھا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں