لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ۔ قرارداد صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں ایک عدالتی مفرور سے آرمی چیف کی تعیناتی سمیت حساس قومی ایشوز پر مشاورت کی۔
وزیراعظم کا حلف انہیں حساس معاملات غیر متعلقہ شخص کے ساتھ شیئر کرنے سے روکتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف خود بھی کئی مقدمات میں ملزم ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کر کے امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے لہٰذاوزیراعظم کے خلاف آرٹیکل فائیو اور سکس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ راجہ بشارت نے ایوان میں وزارت عظمی کے لئے آئینی حلف پڑھ کے بھی سنایا۔
انہوں نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ قرارداد کے علاوہ بھی آرٹیکل فائیو اور سکس کے تحت شہباز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ پانامہ سکینڈل میں جس لندن فلیٹ کا ذکر تھا اور ان پر کیس بھی بنا اسی میں وزیراعظم ایک مفرور سے ملے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…