قوم غداروں کو نہیں بھولے گی جو یہ امپورٹڈ حکومت لائے، عمران خان

چکوال(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری، نوازشریف، شہباز شریف 30 سالوں میں لوٹا گیا آدھا پیسہ بھی واپس لے آئیں تو کسی سے مانگنے کی ضرورت نہ پڑے، اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق غریب ممالک کے سربراہ پیسہ چوری کر کے لندن میں بڑے بڑے محلات خریدتے ہیں، آج دنیا کیوں پیسے نہیں دے رہی انہیں پتا ہے .
انہوں نے چکوال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سنجیدہ بات اس وقت ہمارے خاص طور پر سندھ اور بلوچستان کے کئی حصوں میں ہمارے پاکستانی بڑی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، مجھے خوف ہے کہ سندھ میں جہاں پانی کھڑا ہوگیا، وہاں چاول، مکئی، فصلیں تباہ گئیں، ان کے گھروں میں اناج خراب ہوگیا ہے، اب وہ گندم کی فصل بھی نہیں لگا سکے گی .


سندھ میں 14سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن دریائے سندھ کے ساتھ وہ نہر جس نے پانی کو سمندر تک لے کر جانا تھا، ہماری حکومت میں نہر سہون شریف تک مکمل کرلی تھی، لیکن سندھ حکومت نے نہر نہیں بنائی، نہر کا پیسا چوری کرکے دبئی میں اور بیرون ملک ان کی جائیدادیں ہیں ،غریب کسان حاری، سندھیوں کے حالات آج دیکھنے والے ہیں .

شہبازشریف کی بے حسی دیکھیں وہ ملک سے باہر دورے کررہا ہے، اقوام متحدہ کا دورہ کرنے چلا گیا ہے،یواین میں کون سا معرکہ مارنا ہے؟ پاکستان میں سیلاب سے 3کروڑ پاکستانی متاثر ہیں، کون سا ملک کا سربراہ اس طرح کی صورتحال میں باہر جاتا ہے، ملک میں اللہ کا امتحان آیا ہوا ہے، جبکہ شہبازشریف ملک سے باہر چلا گیا ہے ،دیسی ولائتی بلاول بھٹو بھی منہ اٹھا کر باہر چلا گیا ہے، باہر انہوں نے جانا تھا تو پاکستان کی عزت میں اضافہ ہی کردیتے، شہبازشریف جب روس گیا، ثمرقند میں جب روسی صدر سے ملا تو مائیک گرنے والیویڈیو دکھا دی، شہبازشریف کو سازش کے ذریعے اس لیے مسلط نہیں کیا، بلکہ اس لیے مسلط کیا کہ وہ حکم مانیں گا، شہبازشریف جب صدر پیوٹن سے ملا تو کانپیں ٹانگ رہی تھیں، نوازشریف امریکی صدر اوباما کے سامنے اتنا خوفزدہ تھا کہ شکریہ بھی پڑھ کر ادا کرنا پڑا کہ کہیں غلطی ہونے پر پھینٹا نہ پڑ جائے اور ہیڈماسٹر ناراض نہ ہوجائے .
انہوں نے کہا کہ 100شیروں کی فوج جس کا سردار گیدڑ ہو، وہ ہار جائے گی، اس سے 100گیدڑوں کی فوج سے جس کا سردار شیر ہوگا . شہبازشریف بجائے لوگوں اور ملکوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے 30سالوں میں پیسا چوری کرکے جو باہر لے گئے، اس میں آدھا پیسا بھی واپس لے آؤ تو مانگنے کی ضرورت نہ پڑے، ہمیں ذلیل نہ کراؤ، شہبازشریف نے سیکرٹری جنرل یواین کو کہا کہ یقین دلاتا ہوں آپ کا پیسا متاثرین کیلئے ٹھیک خرچ کریں گے، آپ جتنے مرضی ڈرامے کرو، یواین سیکرٹری جنرل کی ٹیم ہے جو بتاتی ہے غریب ملک غریب کیوں اور امیر ملک امیر کیوں ہورہے ہیں، یواین پینل نے ریسرچ کی کہ غریب ملکوں کے وزیراعظم وزراء پیسا چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں،محلات خریدتے ہیں ، آف شور کمپنیوں میں رکھتے ہیں،اس کو جب پتا کہ آپ کے 60فیصد وزراء ضمانت پر ہیں، شہبازشریف اور بیٹے پر اربوں کے کیسز ہیں، ایف کیسز میں ان کو سزا ہونے والی تھی، دنیا اس لیے پیسا نہیں دے رہی کہ چوروں کو کوئی پیسا نہیں دیتا، ہمیں قوم نے 8گھنٹوں میں 14ارب دیا، کیوں کہ ان کو پتا ہے عمران خان کے باہر پیسے نہیں ہے، کوئی پراپرٹی نہیں ہے .
چکوال میں نے کال دینی ہے چوروں کو شکست دینے کیلئے میرے ساتھ نکلنا ہے، کرکٹ میں سبق سیکھا جو انسان ہار نہیں مانتا اس کو ہار ہرا نہیں سکتی، عمران خان نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، یہ سمجھے کہ عمران خان چپ کرکے بیٹھ جائے گا اور اگلی الیکشن کا انتظار کرے گا، ان کو پتا ہونا چاہیے عمران خان کی اپنے پاؤں پر کھڑا ہوکر حکومت میں پہنچا، میں نے جماعت 50لوگوں سے شروع کی، گھر گھر گیا، قوم کو سمجھانے کی کوشش کی، کہ میرے نبی پاک ﷺ نے جب مدینہ کی ریاست بنائی تو اس کی بنیاد عدل اور انصاف پر رکھی، اسی لیے میں اپنی جماعت کا تحریک انصاف کے نام پر رکھی .
میں تحریک میں نکلنے لگا ہوں، کبھی چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا، جب تک میرے میں خون ہے میں ان کا مقابلہ کروں گا، جو بھی ان کے پیچھے ہیں اور سمجھتے ہیں قوم کو ان کو تسلیم کرے گی، ان کا بھی مقابلہ کروں گا، میرا کام آپ کی تربیت کرنا ہے ، میں آپ لوگوں کیلئے باپ کی طرح ہوں جس طرح میں اپنے بیٹوں کو سمجھاتا ہوں کہ آپ کے سامنے دو راستے ہیں اللہ سے وہ راستہ مانگتے ہیں، ایک راستہ چوروں کا راستہ ہے جو تباہی کا راستہ ہے دوسرا راستہ نبی پاک ﷺ کی سنت پر چلتے ہیں راہ حق اوراچھائی کے ساتھ کھڑا ہونے کا راستہ ہے .
اگر 60فیصد کابینہ ضمانت پر ہوں، آصف زرداری ملک کا سب سے بڑا ڈاکو، اس کا دیسی ولائتی بیٹا اگر وہ آج وزیر ہو، شہبازشریف ڈاکو اگر وہ ہمارا وزیراعظم ہو تو قوم سن لے ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے . انہوں نے 5ماہ میں ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے مہنگائی تحریک چلائی، پروپیگنڈا کیا کہ معیشت تباہ ہوگئی، لفافے صحافی جو پیسے لے کر ضمیر بیچتے ہیں، دیسی ولائتی بلاو ل نے مہنگائی مارچ کردی، فضل الرحمان نے دو دھرنے دے دیے، ہم نے کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی، کوئی تشدد نہیں کیا، ہم نے کہا کہ جمہوری حق ہے .
جس دن عدم اعتماد کیا ڈالر 178روپے کا تھا،پیٹرول150روپے فی لیٹرتب عالمی منڈی میں تیل فی بیرل103ڈالر کا تھا، آج عالمی منڈی میں 93ڈالر کا ہے، آج ڈیزل 250روپے پہنچ گیا ہے، پیٹرول 80روپے زیادہ مہنگاہوگیا ہے، بجلی ہم 16روپے یونٹ تھی، آج 36روپے یونٹ اور ٹیکس ملا کر 50روپے سے اوپر ہے، آئی ایم ایف سردیوں تک گیس 250فیصد مہنگی ہوجائے گی، آٹا 100سے اوپر چلا گیا مل نہیں رہا، چاول 220پر چلا گیا .
یہ وہی ہیں جنہوں نے کہا تھا پانچ مہینے میں مہنگائی کم کریں گے، کہاں ہے وہ میڈیا؟ اس حکومت نے اقتصادی سروے میں شائع کی، 17سال کے بعد ہمارے دور میں 5.6فیصد سے چوتھے سال میں 6فیصد معاشی ترقی ہوئی . کسانوں کا معاشی قتل کردیا ہے، ڈی اے پی آج 14ہزار اور پوٹاشیم 16ہزار پر چلی گئی ہے، روپیہ گررہا ہے، انڈسٹری بند اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے .
ہمارے دور میں عالمی مہنگائی، کورونا کے باوجود بیرونی خسارہ 16ارب چھوڑ کر گئے تھے، پاکستانی قوم فیصلہ کرلو ہم نے ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنا ہے . انہوں نے کہا کہ میں آج اپنے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ضرور سوال پوچھوں گا کہ آپ نے کم ازکم سمجھ تو جانا تھا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں آج ساری قوم میرے ساتھ کھڑی ہے، ان چورو ں کو کبھی پاکستان کا آرمی چیف تعینات نہیں کرنا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں