کراچیی(قدرت روزنامہ) وزیراعلی سندھ نے چیئرمین نادرامحمد طارق ملک سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایسا نظام بنائیں کہ اے ٹی ایم کارڈ کے بجائے شناختی کارڈ پر ہی کیش ٹرانسفر ہو جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے چیئرمین نادرامحمد طارق ملک کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نادراایسانظام بنائے جس سے ہمارے پاس سامان لینے اور دینے والے کا ریکارڈ ہو، لوگ کہتے ہیں ان کو کچھ نہیں ملا اور انتظامیہ کہتی ہے انہوں نے سامان دیا ہے۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہم انتظامیہ اورمتاثرین کی ہرقسم کی مدد کا ڈیٹا بنانا چاہتے ہیں۔چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے یقین دہانی کرائی کہ کہا کہ سندھ حکومت کے لئے ڈیٹا بیس بنائیں گے۔
وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ میعاد ختم شناختی کارڈز کی تصدیق کا کام فوری شروع کیا جائے، جس پرچیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا اپنے موبائل یونٹس امدادی کیمپوں کے قریب قائم کریں گے، نقد رقم منتقل کرنے کیلئے نادرا ایس اوپیز بنارہی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اے ٹی ایم کارڈ کے بجائے شناختی کارڈ پر ہی کیش ٹرانسفر ہو جائے تو چیئرمین نادرا نے کہا کہ شناختی کارڈ پر بھی بینک اکاؤنٹ کھل جائے گا اور نقد رقم بھی منتقل ہوگی۔وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ یونین کونسل سطح پرامدادی کاموں کا ڈیٹا چاہتا ہوں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…