الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات میں ہیلی کاپٹراور سرکاری مشینری کےاستعمال کا نوٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر برہم ہوگیا، انتخابات میں ہیلی کاپٹر اور سرکاری مشینری استعمال کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور وزراء مشیران کے خلاف کیس چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی جاری رہی تو الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور ہوں گے۔
اعلامیہ الیکشن کمیشن میں بتایا گیا کہ آج الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس جناب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا ، اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں چیف الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ، وزراء اور مشیروں کی طرف سے متواتر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سرکاری مشینری اورہیلی کاپٹر کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے چیف سیکرٹری اورایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنی گورنمنٹ کو جا کر بتائیں کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کسی صورت برداشت نہیں کرےگا۔

الیکشن کمیشن آرٹیکل(3)218 کے تحت اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ الیکشن میں تمام سیاسی پارٹیوں اورامیدواروں کو یکساں مواقع میسر ہوں۔ الیکشن کمیشن تمام آئینی اور قانونی اختیارات کو استعما ل کرتے ہوئے آئین ،قانون اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام پارٹیوں ، امیدواروں اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائے گا ۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو کہا کہ وہ اپنی گورنمنٹ کو قانون کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کا پیغام پہنچائے اور بطورچیف سیکرٹری وہ بھی صوبہ میں پر ُامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا پابند ہے۔ لہذا ایسے تمام اقداما ت یقینی بنائیں جس سے ضمنی انتخابات کا پُرامن انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔ الیکشن کمیشن نے مزید واضح کیا کہ اگر صوبائی حکومت الیکشن کی معاونت پر تیار نہ ہوئی تو الیکشن کمیشن صوبہ میں ضمنی انتخابا ت ملتوی کرنے پر مجبور ہوگا۔ مزید الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ اس کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوگی اور دفتر کو حکم دیا کہ اس سلسلے میں ضروری نوٹس جاری کیئے جائیں۔

Recent Posts

خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…

1 min ago

ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…

4 mins ago

تربت ،13 سال قبل لاپتہ دو بیٹوں کو بازیاب کیا جائے ، ضعیف والدہ کی فریاد

تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…

4 mins ago

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

10 mins ago

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

17 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

24 mins ago