لاہور (قدرت روزنامہ) حافظ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ کے عہدے سے ہٹادیا گیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی اتحادی پنجاب حکومت نے حافظ طاہر اشرفی سے اہم عہدہ واپس لے لیا .
حافظ طاہر اشرفی کو تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت میں متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چئیرمین کے عہدے دے نوازا گیا تھا، تاہم اب ان سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا ہے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے حافظ طاہر اشرفی کو چئیرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے دے ہٹانے کی منظوری دی . حافظ طاہر اشرفی کی برطرفی کے بعد ان کی جگہ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے . وزیر اعلٰی پنجاب کی منظوری کے بعد چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے نئے چئیرمین کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے .