حافظ طاہر اشرفی چیئرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب کے عہدے سے برطرف

لاہور (قدرت روزنامہ) حافظ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی اتحادی پنجاب حکومت نے حافظ طاہر اشرفی سے اہم عہدہ واپس لے لیا۔ حافظ طاہر اشرفی کو تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت میں متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چئیرمین کے عہدے دے نوازا گیا تھا، تاہم اب ان سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے حافظ طاہر اشرفی کو چئیرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے دے ہٹانے کی منظوری دی۔ حافظ طاہر اشرفی کی برطرفی کے بعد ان کی جگہ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب کی منظوری کے بعد چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے نئے چئیرمین کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…

2 mins ago

بلوچستان میں الیکشن نہیں، جس نے جتنا پیسہ لگایا وہ کامیاب ہو گیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…

3 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…

6 mins ago

ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…

9 mins ago

تربت ،13 سال قبل لاپتہ دو بیٹوں کو بازیاب کیا جائے ، ضعیف والدہ کی فریاد

تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…

9 mins ago

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

16 mins ago