پی ڈی ایم میں ہی نہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہو گئی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان تو بہانہ تھا اصل میں اپنے کیسز ختم کرانے تھا . لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اوران سے بازپرس کی گئی .

پی ڈی ایم ہی نہیں ن لیگ او رپیپلزپارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے . سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنس گئے ہیں .
سندھ میں پیپلز پارٹی کے وزراء کا استقبال جوتوں سے ہو رہا ہے . انکا کہنا تھا کہ باہر سے امداد آئی اور نہ اندر سے پیشرفت ہوئی .
خیال رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید نے کہا کہ 3 رشتہ دار اور عدالتی ضمانتوں پرمفرور24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے،خرم دستگیر کہتے ہیں کہ قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کریں گے .
کسی مسلم لیگی لیڈرکو اس میٹنگ میں بیٹھنےکی اجازت نہیں تھی . سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا . نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے،150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں . شیخ رشید نے کہا کہ جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے .
ہمسایہ ممالک کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے . انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے . انہوں نے 70 غیرآئینی وزراء کے خلاف لاہور ہائیکورٹ جانے کا اعلان بھی کیا . شیخ رشید نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور ملک نازک ترین اقتصادی بحران میں داخل ہوچکا ہے . حکمران اتحاد سے ملک بالکل نہیں چل رہا حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے عام انتخابات ہی واحد حل ہے . پندرہ اکتوبر تک دن بہت اہم ہیں،ڈیڑھ کروڑ لوگ مزید غربت کے نیچے چلے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں