عمران خان کو اپنی نااہلی صاف نظر آ رہی ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی نااہلی صاف نظر آ رہی ہے . ایک بیان میں انہوں نےکہا ہے کہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا عمران خان اور ان کی جماعت کا وطیرہ ہے .

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے علاوہ ہر کسی کو غدار اور ملک دشمن سمجھتے ہیں . عمران خان کو ملک اور عوام کی نہیں اقتدار میں آنے کی فکر ہے، عمران خان ارکان اور نمبر پورے نہ ہونے کا الزام آج تک اداروں پر لگا رہے ہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ تقرری معاملے کو جلسوں میں اٹھا کر عمران خان کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اپنی نااہلی صاف نظر آ رہی ہے، . عمران خان اپنی سیاست بچانے کے خاطر لوگوں کو انتشار کیلئے تیار کر رہے ہیں .
شیری رحمان نے کہا کہ لوگ 25 مئی کی طرح اب بھی انتشار کو مسترد کریں گے، کیاعمران خان خیرات کے نام پر پارٹی فنڈنگ لیکر اور توشاخانہ لوٹ کر خود کو صادق و امین سمجھتے ہیں؟ .

قبل ازیں سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ جلسوں میں مخالفین کی نقلیں اتارنے اور اردو ٹھیک کرنے والے خود لیٹر اور کلو میں فرق بھول گئی ،اگر کسی اور سے یہ غلطی ہوئی ہوتی تو تحریک انصاف اس کے خلاف مہم چل چکی ہوتی، دوسرون کی زبان کی غلطیاں تب نکالے جب آپ خود کوئی غلطی نا کرتے ہوں . وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ ہر تقریر میں غلطیاں کرتے لیکن ہم آپ کی طرح نقلیں نہیں اتارینگے، ہم آپ کی طرح جلسوں میں اس بات کو نہیں اٹھائیں گے کہ آپ کو معلوم نہیں کہ آٹا کلو میں فروخت ہوتا یا لیٹر میں .
شیری رحمن نے کہاکہ آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ زبان ہر انسان کی پھسل سکتی ہے، غلطی ہر کوئی کر سکتا ہے، آپ ہر تقریر میں قیمتوں کا موازنہ کرتے . وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ کی بدانتظامی کہ وجہ سے ہی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پی ٹی آئی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہی روپے کی قدر گر رہی ہے . وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ نے تاریخی قرضے لئے، آئی ایم ایف کے ساتھ غلط معاہدہ کر کے اس کی خلاف ورزی کی یہ سب آپ کے فیصلوں کے ثمرات ہیں .

. .

متعلقہ خبریں