مسٹر ایکس اور مسٹر وائے دھمکیاں دیتے ہیں، عمران خان

چکوال(قدرت روزنامہ) مسٹر ایکس اور مسٹر وائے دھمکیاں دیتے ہیں۔’جو ڈراتا ہے اسےبھی ڈراؤ‘ گمنام نمبروں سے آنیوالی کالز پر عمران کی کارکنوں کو ہدایت۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گمنام نمبروں سے ملنے والی دھمکیوں پر کارکنوں کو بھی جواباً ڈرانے کی ہدایت کر ڈالی۔چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گمنام نمبروں سے دھمکیاں دینے کے لیے فون آتا ہے، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔
دوران خطاب عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو جواب میں بھی دھمکیاں دو، جو ڈراتا ہے اسے جواب میں بھی ڈراؤ۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ نمبروں سے ڈرانے والے کہتے ہیں کہ یہ کر لوں گا وہ کر لوں گا، ان سے کہتا ہوں کہ جو کرنا ہے کرو، ہم بھی کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہبازشریف کی بے حسی دیکھیں وہ ملک سے باہر دورے کررہا ہے، اقوام متحدہ کا دورہ کرنے چلا گیا ہے،یواین میں کون سا معرکہ مارنا ہے؟ پاکستان میں سیلاب سے 3کروڑ پاکستانی متاثر ہیں، کون سا ملک کا سربراہ اس طرح کی صورتحال میں باہر جاتا ہے، ملک میں اللہ کا امتحان آیا ہوا ہے، جبکہ شہبازشریف ملک سے باہر چلا گیا ہے ،دیسی ولائتی بلاول بھٹو بھی منہ اٹھا کر باہر چلا گیا ہے، باہر انہوں نے جانا تھا تو پاکستان کی عزت میں اضافہ ہی کردیتے، شہبازشریف جب روس گیا، ثمرقند میں جب روسی صدر سے ملا تو مائیک گرنے والیویڈیو دکھا دی، شہبازشریف کو سازش کے ذریعے اس لیے مسلط نہیں کیا، بلکہ اس لیے مسلط کیا کہ وہ حکم مانیں گا، شہبازشریف جب صدر پیوٹن سے ملا تو کانپیں ٹانگ رہی تھیں، نوازشریف امریکی صدر اوباما کے سامنے اتنا خوفزدہ تھا کہ شکریہ بھی پڑھ کر ادا کرنا پڑا کہ کہیں غلطی ہونے پر پھینٹا نہ پڑ جائے اور ہیڈماسٹر ناراض نہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ 100شیروں کی فوج جس کا سردار گیدڑ ہو، وہ ہار جائے گی، اس سے 100گیدڑوں کی فوج سے جس کا سردار شیر ہوگا۔ شہبازشریف بجائے لوگوں اور ملکوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے 30سالوں میں پیسا چوری کرکے جو باہر لے گئے، اس میں آدھا پیسا بھی واپس لے آؤ تو مانگنے کی ضرورت نہ پڑے، ہمیں ذلیل نہ کراؤ، شہبازشریف نے سیکرٹری جنرل یواین کو کہا کہ یقین دلاتا ہوں آپ کا پیسا متاثرین کیلئے ٹھیک خرچ کریں گے، آپ جتنے مرضی ڈرامے کرو، یواین سیکرٹری جنرل کی ٹیم ہے جو بتاتی ہے غریب ملک غریب کیوں اور امیر ملک امیر کیوں ہورہے ہیں، یواین پینل نے ریسرچ کی کہ غریب ملکوں کے وزیراعظم وزراء پیسا چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں،محلات خریدتے ہیں ، آف شور کمپنیوں میں رکھتے ہیں،اس کو جب پتا کہ آپ کے 60فیصد وزراء ضمانت پر ہیں، شہبازشریف اور بیٹے پر اربوں کے کیسز ہیں، ایف کیسز میں ان کو سزا ہونے والی تھی، دنیا اس لیے پیسا نہیں دے رہی کہ چوروں کو کوئی پیسا نہیں دیتا، ہمیں قوم نے 8گھنٹوں میں 14ارب دیا، کیوں کہ ان کو پتا ہے عمران خان کے باہر پیسے نہیں ہے، کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

9 hours ago