عمران خان کی چکوال جلسے سے واپسی سے قبل پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی چکوال جلسے سے واپسی سے قبل پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی . جس کے بعد عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز نے معاون پائلٹ کے فرائض سرانجام دئیے .

شبلی فراز بطور کمرشل پائلٹ خدمات سرانجام دیے چکے ہیں . اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں شبلی فراز کو بطور معاون پائلٹ کے فرائض سرانجام دیتے دیکھا جا سکتا ہے .
. اس سے قبل چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گمنام نمبروں سے دھمکیاں دینے کے لیے فون آتا ہے، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں . دوران خطاب عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو جواب میں بھی دھمکیاں دو، جو ڈراتا ہے اسے جواب میں بھی ڈراؤ .
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ نمبروں سے ڈرانے والے کہتے ہیں کہ یہ کر لوں گا وہ کر لوں گا، ان سے کہتا ہوں کہ جو کرنا ہے کرو، ہم بھی کریں گے .

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہبازشریف کی بے حسی دیکھیں وہ ملک سے باہر دورے کررہا ہے، اقوام متحدہ کا دورہ کرنے چلا گیا ہے،یواین میں کون سا معرکہ مارنا ہے؟ پاکستان میں سیلاب سے 3کروڑ پاکستانی متاثر ہیں، کون سا ملک کا سربراہ اس طرح کی صورتحال میں باہر جاتا ہے، ملک میں اللہ کا امتحان آیا ہوا ہے، جبکہ شہبازشریف ملک سے باہر چلا گیا ہے ،دیسی ولائتی بلاول بھٹو بھی منہ اٹھا کر باہر چلا گیا ہے، باہر انہوں نے جانا تھا تو پاکستان کی عزت میں اضافہ ہی کردیتے، شہبازشریف جب روس گیا، ثمرقند میں جب روسی صدر سے ملا تو مائیک گرنے والیویڈیو دکھا دی، شہبازشریف کو سازش کے ذریعے اس لیے مسلط نہیں کیا، بلکہ اس لیے مسلط کیا کہ وہ حکم مانیں گا، شہبازشریف جب صدر پیوٹن سے ملا تو کانپیں ٹانگ رہی تھیں، نوازشریف امریکی صدر اوباما کے سامنے اتنا خوفزدہ تھا کہ شکریہ بھی پڑھ کر ادا کرنا پڑا کہ کہیں غلطی ہونے پر پھینٹا نہ پڑ جائے اور ہیڈماسٹر ناراض نہ ہوجائے .

. .

متعلقہ خبریں