ذرائع کے مطابق سینیٹ و قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں . نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے ملازمین کو 17 اگست سے 20 اگست تک چھٹیاں دے دی گئی ہیں، 21 اور 22 اگست کو ویکلی چھٹیوں کے ساتھ پانچ دنوں تک قومی اسمبلی کے تمام دفاتر بند رہیں گے . اس کے علاوہ چھٹیوں کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر اور قومی اسمبلی حال کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا . واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ کو بھی بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا ہے . تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس 20 اگست بروز جمعہ بند رہے گی، جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا .
متعلقہ خبریں