ہمیں سول ملٹری تعلقات میں توازن کے لیے کوشش کرنی چاہیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی فریم ورک پر بات چیت کرنی چاہئیے۔سابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سول ملٹری تعلقات میں توازن کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔اقتدار پاکستان کے لوگوں کو منتقل ہونا چاہیے۔
میں سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں آئیے سیاسی فریم ورک پر بات چیت کریں۔آئیے گیم کے قواعد پر متفق ہوں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ موجودہ نظام پاکستان ناکام ہو چکا ہے ہمیں منصفانہ قوانین تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ روز چکوال جلسے کی گرما گرم تقریر کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی وضاحت سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم فوج سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان کی پیر کے روز تقریر کا ایک پس منظر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر نے کہا تھا انہیں کہا گیا کہ عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لے آئے گا اور ہم سب جیلوں میں ہوں گے ۔اس وقت آئی ایس پی آر کو خرم کو شٹ اپ کال دینی چاہیے تھی بعد میں یہ کام جاوید لطیف اور مریم نواز نے کیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری نواز شریف نے کرنی ہے ، پاکستان کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ تو وزیراعظم کو اس بات سے منع کرتا ہے، عمران خان نے اس پس منظر میں یہ بات کہی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گمنام نمبروں سے دھمکیاں دینے کے لیے فون آتا ہے ، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں ۔ ان لوگوں کو جواب میں بھی دھمکیاں دو ، جو ڈراتا ہے اسے جواب میں بھی ڈراؤ۔ان کا کہنا تھا کہ خفیہ نمبروں سے ڈرانے والے کہتے ہیں کہ یہ کرلوں گا ، وہ کرلوں گا ، ان سے کہتا ہوں کہ جو کرنا ہے کرو ، ہم بھی کریں گے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago