سرکاری سستے آٹے کا 20کلو والا تھیلا 330 روپے مہنگا کردیاگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)لاہور میں فلور ملز نے سرکاری سستے آٹے کا 20کلو والا تھیلا 330 روپے مہنگا کردیا۔فلور ملز مالکان نے سرکاری سبسڈائز 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے سے بڑھا کر 1310روپے کا کردیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کی قیمت پہلے 1765 روپےتھی جسے بڑھا کر 2300 روپے من کر دی گئی ہے۔ فلور ملز مالکان کا کہناہے کہ سرکاری گندم کی قیمت بڑھنے پر انہوں نے آٹے کی نئی قیمت مقررکی ہے جس کا اطلاق 21 ستمبر سے ہوگا۔دوسری جانب نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فائن آٹے اور میدے کی قیمت کم نہ کی گئی تو روٹی 20 روپے اور نان 30 روپے کا کر دیا جائےگا۔نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتا ب گل کا کہنا ہےکہ فائن آٹے کی بوری 7400 سے بڑھ کر 9ہزار روپے کی ہوگئی ہے ، حکومت ایک ہفتے میں ریلیف فراہم کرے ورنہ روٹی اور نان مہنگا کردیا جائےگا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago