اس وقت ووٹرز عمران خان کے ساتھ ہیں،عمران خان سے ہٹ کر لائن لینے والا اکیلا ہو جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے اسٹیبلشمنٹ سے ہمیشہ رابطے رہےہیں۔انہوں نے جیو نیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پرو اسٹیبلشمنٹ پارٹی رہی ہے، ان کے رابطے ختم ہونا مشکل ہے۔عمران خان اتنے مقبول ہو گئے ہیں کہ پارٹی میں کوئی بغاوت مشکل ہو گئی ہے۔
عمران خان کے بیانیہ کا تضاد ان کے ووٹر کو پریشان رکھے گا۔حکومت اپوزیشن تمام سیاسی جماعتوں کے لوگ اسٹیبشلمنٹ سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔اس وقت ووٹرز عمران خان کے ساتھ ہیں۔عمران خان سے ہٹ کر لائن لینے والا اکیلا ہو جائے گا۔اسٹیبلشمنٹ کا یہ کام نہیں کسی کے ساتھ سختی یا نرم رویہ رکھے۔عمران خان کے اسٹیبشلمنٹ کے خلاف چارج شیٹ ہے۔
لیول پلئینگ فیلڈ اسی وقت مل سکتا ہے جب عمران خان دل بڑا کریں اور نوازشریف کی واپسی کی راہ ہموار ہونے دیں اور دونوں کو اگلے الیکشن میں حصہ لینے دیں۔

خیال رہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو تنبیہ کی ہے کہ کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، مجھے بائی پاس کرنیکی کوشش نہ کریں۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ ارکان پربرہم ہوئے اور انہیں پارٹی پارلیسی پر عمل پر زور دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے بتایا کہ انہیں معلوم ہے کچھ لوگوں اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، عمران خان نے تنبیہ کی کہ کوئی انہیں بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے کورکمیٹی ارکان کوپارٹی پالیسی کے مطابق ٹوئٹ کرنے کو کہا اور پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے شیریں مزاری کو نگراں بنا دیا۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ جلد احتجاج کی کال دینے جا رہا ہوں، تمام تنظیمیں فعال چاہئیں، عمران خان نے کورکمیٹی ممبران کو احتجاج کے لیے فنانس کے بندوبست کا بھی کہا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago