اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نےکہا ہےکہ عمران خان بتائیں ایکس وائےکون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ اداروں کو دباؤ میں لانے کے لیے واویلا کرتے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہر ادارے پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں، عمران خان بتائیں ایکس وائے کون ہے اور وہ کن کو فون کررہے ہیں ؟رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے خود پربنائے جانے والے مقدمے پرجوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز بھی دے دی اور کہا کہ انہوں نے عمران کا کوئی کلپ توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…