دنیا میں آرمی چیف کی تعیناتیاں ہوتی ہیں لیکن متنازعہ نہیں بنایا جاتا،رضا ربانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ دنیا میں آرمی چیف کی تعیناتیاں ہوتی ہیں لیکن اس طرح متنازعہ نہیں بنایا جاتا۔آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رضا ربانی نے کہا کہ اگر کچھ ماہ کے لیے سیاسی سیز فائر ہو جائے تو قباحت نہیں،ہمیں اس موقع پر قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔
ایسی صورتحال میں کم از کم 3 سے 4 ماہ کیلئے سیاسی سیز فائر کر لینا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کی وجہ سے بہت مشکلات پیش آرہی ہیں،اس وقت سیلاب نے پورے پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے،ایسی صورتحال میں یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ ادھر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران خان کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے،آرمی چیف کی تقرری آئین کے مطابق ہو گی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے نام لئے بغیر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابن غلام خود ہے یہ قوم کو کیا آزادی دلائے گا ہم قوم کو اس سے آزادی دلائیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن کا لاڑکا نہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تم لاکھ چیخو جو ہو گا آئین کے مطابق ہو گا اور فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔انہوں عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کمزور ہے شاید وہ خود ہی پلٹ جائے گی۔
عمران خان آزادی کے لفظ سے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔آرمی چیف کی تقرری پر عمران خان کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے،جبکہ آرمی چیف کی تقرری وزیر اعظم کا حق ہے وہی فیصلہ کریں گے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان اور اسکی سیاست ختم ہو چکی ہے۔یہ سب کو چور چور کہتا ہے اور خود بین الاقومی چور ثابت ہوا،یہ امپورٹڈ چور ہے اسکا محاسبہ ہونا چاہیے۔عمران خان کس بات کی آزادی مانگ رہے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کی حقیقت سامنے آ رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں ملک کو کس سے آزاد کرنے کی بات کررہا ہے؟

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago