سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے انجیلنا جولی پاکستان کا دورہ کریں گی ، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی

نیو یارک (قدرت روزنامہ) پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہالی ووڈ کی اداکارہ اورانسانیت کا درد رکھنے والی انجلینا جولی پاکستان کا دورہ کریں گی .

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 33 ملین افراد متاثر ہیں ، ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے، متاثرین کی امداد ، حالات کا جائزہ لینے کیلئے انجلینا جولی پاکستان آئیں گی .

پاکستان، جس نے عالمی کاربن کے اخراج میں صرف 1 فیصد حصہ ڈالا ہے، عالمی سطح پر مہاجرین کا دوسرا سب سے بڑا میزبان بھی ہے، اس کے لوگوں نے چالیس سال سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے .

انجلینا جولی دورہ پاکستان کے بعد عالمی سطح پر پاکستانی عوام کے لیے فوری مدد کی ضرورت ، موسمیاتی تبدیلی، انسانی نقل مکانی اور طویل عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی حل پر روشنی ڈالیں گی ، انجلینا جولی پہلے متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کریں گے اور اندازہ لگائیں گی کہ پاکستان جیسے ممالک اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں جو انہوں نے پیدا نہیں کیا .

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی ( آئی آر سی ) کو امید ہے کہ انجلینا جولی کا دورہ بین الاقوامی برادری ، خصوصاً کاربن کا زیادہ اخراج کرنے والی ریاستوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا .

آئی آر سی کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر شبنم بلوچ نے کہا کہ "موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں زندگیوں اور مستقبل کو تباہ کر رہی ہے ، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ان سیلابوں کے نتیجے میں ہونے والا معاشی نقصان ، خوراک کی عدم فراہمی ، خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں اضافے کا باعث بنے گا، موسمیاتی تبدیلی کو ہمارے اجتماعی مستقبل کو تباہ کرنے سے روکنے کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے .

ادھر امریکی میڈیا کے مطابق انجلینا جولی کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں