سوات میں دہشتگردوں کی آمد کی باتیں صرف افواہیں ہیں

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سوات میں دہشتگردوں کی آمد کی باتیں صرف افواہیں ہیں، مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے پوری طرح کامل ہے،سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو جہنم واصل کررہی ہیں،سکیورٹی ادارے پوری طرح الرٹ ہیں، صرف سرحدوں کا دفاع ہی نہیں بلکہ اندرونی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا .
انہوں نے ایم کیوایم رہنماؤں خالد مقبول صدیقی و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پر بھروسہ رکھیں اللہ آپ کی اور ہماری مدد کرے گا، وزیراعظم سے میٹنگ میں ایم کیوایم اور حکومتی رہنماء موجود تھے، ایم کیوایم کے تین شہدا ء سے متعلق میٹنگ ہوئی یہ شہداء تین چار سال سے لاپتا تھے، اس روز ایم کیوایم کی قیادت دکھی تھی، اس میٹنگ میں بہت سارے معاملات پر اتفاق کیا گیا، یہ صرف ہمارے لوگوں کی نہیں بلکہ پاکستان کی بدنامی ہے، وہ لاپتا افراد جو ابھی بازیاب نہیں ہوئے، ان کے دکھ میں بھی شریک ہوں گے، یہ ایسا دکھ ہے جو موت سے بھی زیادہ ہوتا ہے .


ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کا تحفظ کرے . ایم کیوایم اس وقت بہت زیادہ رکھی ہے، ایم کیوایم قیادت نے ہمارا مہمان ہونے کے ناطے لحاظ رکھا اور احتجاج ریکارڈ کرایا . وزیراعظم کو ایم کیوایم کے لاپتا شہدا کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے . کوئٹہ میں لاپتا افراد نے 50روز سے دھرنا دیا ہوا تھا، ہم نے ان سے ملاقات کی، انہوں نے ہماری یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا .
انہوں نے کہا کہ حکومت پرعزم ہے ریاست شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے،تشدد ، اور گمشدگی آئین قانون کے خلاف ہے، جو بھی اس میں ملوث ہیں وہ آئین قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، ہمیں اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، ہم پوری طرح واضح ہیں، ہم سے جو کچھ ہوسکا ہم اقدامات اٹھائیں گے . ایم کیوایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لاپتا افراد کے معاملے کو روکنے کیلئے جو بھی قانون سازی کرنی ہوگی ہم تیار ہیں، لیکن اس سلسلے کو روکنا ہوگا، اس سے قبل بھی 1997میں بھی ہمارے 27افرادبے گناہ لاپتا کردیے گئے تھے، پھر ہمیں کان میں بتا دیا گیا کہ یہ اب دنیا میں نہیں ہیں، ہم اس غم سے اپنی ماؤں کو اس کا شکار نہیں کرنا چاہتے اپیل کرنا چاہتے ہیں، ہمارے احتجاج کو دہشتگردی یا غداری کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، کوشش ہے وزیرداخلہ کا آنا کوئی مقصد ہوسکے گا .
انہوں نے کہا کہ سوات میں دوبارہ دہشتگرد آرہے ہیں ایسا بالکل نہیں ہے، یہ افواہ ہے اور افواہیں بنائی جارہی ہیں، ہمارے سکیورٹی کے ادارے پوری طرح الرٹ ہیں، خبریں روز پہنچتی ہیں کہ ہمارے سکیورٹی فورسز کس طرح دہشتگردوں کا جہنم واصل کررہے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کرنے میں پوری طرح کامل ہے، سرحدوں اور اندرونی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں