پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کی حکمت عملی میں تبدیلی کئے جانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کی حکمت عملی میں تبدیلی کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ کی بجائے سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو گورنر کے ذریعے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے .
ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کے لئے مطلوبہ تعداد میسر نہ ہونے اور عدالتی فیصلوں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ کی بجائے سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کیا گیا ہے .

سپیکر کے عہدے کے لئے خفیہ رائے شماری سے کامیابی کی امید ظاہر کی جارہی ہے . ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ اس حوالے سے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل بھی جاری ہے . ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بجائے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے بارے تجویز سامنے آئی ہے . ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اور پیپلز پارٹی اس حوالے سے اپنی اپنی سطح پر بھی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم حتمی فیصلہ پی ڈی ایم قیادت مشترکہ طور پر کرے گی .

. .
Ad
متعلقہ خبریں