ٹرین سروس متاثر ہونے پر ائیر لائنز نے اندرون ملک کرایوں میں اضافہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹرین سروس متاثر ہونے پر اندرون ملک فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا . کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرین سروس تقریباًچار ہفتوں سے بند ہے اور مسافروں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے قومی و نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے .


لاہور سے کراچی پی آئی اے کا یکطرفہ کرایہ 20 سے 40ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے . لاہور سے کراچی نجی ایئرلائنز کے ٹکٹس17 سے 31ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں . کراچی اور لاہور کے درمیان ریلوے ٹریک شدید متاثر ہونے کی وجہ سے ٹرین سروس کی بندش کو 27 روز گزر گئے ہیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں