ملک سے (ن) لیگ کی نحوست اور تاریکی کا سایہ جلد ختم ہوگا‘اسلم اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نالائقوں سے ملکی معیشت سنبھالی نہیں جارہی، قومی معیشت کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے ًکارخانے بند اور ڈالر بے قابو ہورہا ہے،امپورٹڈ حکومت نے قوم کو مہنگائی کے طوفان اور گورنس کے فقدان کے سوا کچھ نہیں دیا . مہنگائی سے تنگ عوام نااہلوں سے چھٹکارا چاہتی ہے .


قوم عمران کی قیادت میں کرپٹ مافیا کو شکست دینے کیلئے تیار ہے . ملک سے ن لیگ کی نحوست اور تاریکی کا سایہ جلد ختم ہوگا . امپورٹڈ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کو درپیش مسائل پر بات کریں گے . کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، کیا وہ اس پر بات کریں گے .
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار 90شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران کیا، ملاقات کرنے والوں میں ممبرز صوبائی اسمبلی پنجاب معظم علی خان جتوئی،سابق ایم این اے طاہر صادق،ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگا،ایم پی اے میسز شمیم آفتاب، ایم پی اے چودھری اخلاق احمد،ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسو،ایم پی اے چودھری نعیم ابراھیم،ایم پی اے میجر لطاسب ستی،چودھری ممتاز،حسن سرفراز چیمہ،حاجی امان اعوان دیگر شامل تھے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں