بجلی بلوں میں کے ایم سی ٹیکس، ایم کیو ایم کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم پاکستان نے بجلی کے بلوں میں کیایم سی کا ٹیکس کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا . ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کے الیکٹرک میونسپل چارجز وصول کرنے پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر اضافی ٹیکس لگانا ظلم ہے .


خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ کے الیکٹرک سماج دشمن ادارہ بن چکا ہے، کے الیکٹرک صارفین کی تعداد 24 لاکھ ہے، حکمرانوں کی غلطیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں .

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم اس پر ردعمل دیں گے کیونکہ عوام کے الیکٹرک سے ناراض ہیں، عوام کے غم و غصے کے ذمہ داری ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے . انہوںنے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف سے اس معاملے پر بات کی جائیگی، صوبائی معاملہ ہے یہ مراد علی شاہ سے اس پر بات ہوئی، ٹیکس کے حوالے سے ہمارا ردعمل آئے گا . خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ عوام مزید ٹیکس بھی دینے کیلئے تیار ہوجائیں گے لیکن اس سے کیا فائدہ ہوگا، مصطفی کمال اور وسیم اختر کے دور میں بھی ٹیکس وصول ہوتا تھا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں