پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف مصالحہ جات مہنگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پیٹرول کی قیمت اضافے کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مرچ،ہلدی اور کالی مرچ سمیت مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافہ فوری طورپرنافذ العمل ہو گا .

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی برانڈ کے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھائی گئیں .
نوٹیفیکشن میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈ کی چار سوگرام مرچ پر ایک یا دو دو روپے نہیں یک دم چالیس روپے کا اضافہ کردیا اور دوسو گرام مرچ کی قیمت 320 روپےسے بڑھا کر 360 روپے کر دی گئی . یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب دھنیا پاؤڈر اور ہلدی سستی نہیں ملے گی . 100 گرام ہلدی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا .
اس کے علاوہ 50 گرام لونگ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد 50 گرام لونگ کی قیمت 165 روپے سے بڑھا کر 225 روپے مقرر کر دی گئی ہے .

100 گرام دھینا پاوڈر 10 روپے مہنگا ہوکر 45 روپے سے بڑھا کر 55 روپے کا ہوگیا . نوٹیفیکیشن کے مطابق مرچ کا 200 گرام کا پیک 20 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جبکہ 100 گرام گرم مصالحہ کا پیک 20 روپے اور 50 گرام کی کالی مرچ 17 روپے مہنگی کر دی گئی . ادھرحکومت نے پیٹرول مہنگا،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا . وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا- وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا،مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے .
وزارت خزانہ کے مطابق پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی،مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی . وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوگئی . وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں