سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ اسحاق ڈار کے رنگ اڑ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ خزانہ، مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی درخواست خارج کر دی . سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی .

دورانِ سماعت اسحاق ڈار کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست عدالتِ عظمیٰ سے واپس لے لی گئی . سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی . درخواست خارج ہونے سے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار ہے . اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں . واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا . دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی . شہباز گِل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی . اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت میں مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا جا سکا . عدالت نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کیا جائے . عدالت نے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی . واضح رہے کہ شہباز گِل کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے .

. .

متعلقہ خبریں