پی ٹی آئی نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما خورشید خان نے پارٹی سے 20 سالہ رفاقت ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی۔ضلع کرک سے اے این پی کے سینئر رہنما خورشید خا ن پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خورشید خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں کئی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے اور عوام کا اعتماد دن بدم پی ٹی آئی پر بڑھتا جا رہا ہے۔جب خورشید خان نے کہا کہ اے این پی کے ساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی، اب عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی رحیم یار خان چوہدری جہانزیب نے سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب کی موجودگی میں چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے وہاڑی نسیم مہدی شاہ اور ان کے بیٹے سلمان مہدی شاہ نے بھی سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب کی موجودگی میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔علاوہ ازیں چارسدہ سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اور سابق رکن صوبائی اسمبلی بابر علی خان مہمند نے بھی عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان اور سابق رکنِ قومی اسمبلی فضل خان بھی موجود تھے۔

Recent Posts

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

9 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

19 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

1 hour ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

1 hour ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

2 hours ago