اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ عمران خان گندے پیسے کی بنیاد پر قوم میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 21 سال کی جدوجہد میں قوم کو کیا ملا؟
عمران خان نے امریکی فرموں سے اپنے لیے لابنگ کروائی، وہ اپنے جھوٹ کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان کا جھوٹ بولنے کے سوا کوئی دوسرا کام ہی نہیں ہے، عمران خان کی پھیلائی تباہی سے ملک نہیں سنبھل سکتا، یہ لوگوں کو غداری کے سرٹیفکیٹس بانٹتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کی، توشہ خانے میں چوری کی، عمران خان گندے پیسے کی بنیاد پر قوم میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا شہباز گل کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، ان کا پیچھا کریں گے، شہباز گل 14 دنوں کے اندر جواب دیں، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر رانا مشہود کا کہنا تھا کہ گیم پلان تیار ہے اور اس کا سب کو پتا ہے، کیا وجہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس چلتا ہی جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا سی سی پی او کی مدت ملازمت میں صرف 4 ماہ رہ گئے ہیں، سی سی پی او جاتے ہوئے اپنی عزت کا بھی خیال نہیں کر رہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے بھی کہا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات میں بھی پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…