کراچی؛ پاکستانی سمندری حدود میں آکر ایک اور جہاز خراب ، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں پاکستانی سمندری حدود میں ایک اور جہاز آکر خراب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کے باعث جہاز کا انجن خراب ہوگیا ، پانامہ کا ایل پی جی گیس ٹینکر کراچی سے 52 ناٹیکل مائلز پر خراب ہوا ، اس دوران کپتان نے کے پی ٹی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا بتایا کہ جہاز مکمل طور پر توازن کھو بیٹھا ہے ، جس کے بعد جہاز کو کے پی ٹی ٹگ بوٹ نے رسے کی مدد سے محفوظ مقام پرمنتقل کردیا۔
وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے بتایا ہے کہ جہاز 14 اگست کی صبح 4 بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوا ، بروقت اطلاع پر جہاز کو مدد فراہم کی گئی۔
یاد رہے کہ کراچی کے ساحل پر پہلے سے پھنسے ہوئے غیر ملکی بحری جہاز کو نکالنے میں مسلسل ناکامی کے بعد آپریشن 21 اگست تک ملتوی کردیا گیا ، کلفٹن کے ساحل پر پھنسے ہوئے غیرملکی بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کا آپریشن 21 اگست تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے نئی حکمت عملی بنائی جائے گی کیوں کہ اس وقت بحری جہاز ہینگ ٹونگ کا 8 ٹن وزنی وائر کا ٹگ بوٹ سے منسلک ہونا تقریباً ناممکن ہے ، اس لیے نئی حکمت عملی میں ڈائیورز کی مدد سمیت چھوٹی بارج کے استعمال پر غور کیا گیا ہے۔دوسری طرف یوم آزادی کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد کی آمد کے باوجود ساحل پر پھنسے جہاز کی سیکیورٹی ہٹا لی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد جہاز تک پہنچ گئی اس دوران متعدد من چلے جہاز پر بھی چڑھ گئے ، ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی سیکوریٹی ہٹا دی ہے جس کی وجہ سے یوم آزادی پر ساحل کا رخ کرنے والی عوام کی بڑی تعداد جہاز تک پہنچ گئی جب کہ جہاز کی ری فلوٹنگ کے آپریشن کی تیاریاں مکمل نہ ہوسکیں اور پہلے سے کیے گئے انتظامات کو بھی نقصان پہنچا ، جہاز کا عملہ عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر حیران ہوگیا اور جہاز کی سیکیورٹی میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

17 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

26 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

29 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

50 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

1 hour ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago