پی ٹی آئی نے لانگ مارچ سے پہلے حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے پہلے حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کر لیا۔اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی نعیم اشرف بٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے احتجاج کی فائنل کال سے پہلے حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کر لیا۔لانگ مارچ سے پہلے اتحادیوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کرنے کی کوشش ہو گی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ ان جماعتوں سے رابطے پہلے ہی تھے تاہم سیلاب کی وجہ سے ملاقاتیں شروع نہ ہو سکیں تاہم اب آئندہ ہفتے سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے یہ بھی بتایا کہ ایم کیو ایم حکومت سے بہت تنگ ہے۔عمران اسماعیل ایم کیو ایم سے رابطے میں پے۔بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت حکومت کے دیگر اتحادیوں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی۔
جس میں ان جماعتوں کے رہنماؤں کو حکومت چھوڑنے کے لیے قائل کیا جائے گا۔ان ملاقاتوں کا سلسلہ ایک ماہ قبل شروع ہونا تھا تاہم سیلاب کی وجہ سے پیدا صورتحال کے باعث ایسا نہ ہو سکا۔آئندہ ہفتے سے ملاقاتوں کا آغاز ہو گا۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اتحادیوں سے ملاقات کے لیے پرویز خٹک کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ٹیم کے ارکان میں اسد عمر ، فواد چوہدری اور اسد قیصر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ستمبر کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو دو ہفتوں میں لانگ مارچ کی تیاری کرنے اور احتجاج کرنے کے اخراجات کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس بار عمران خان پشاور کے بجائے لاہور سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔
عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔عام انتخابات کا اعلان ہونے تک اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے،اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا، امید ہے معاملہ لانگ مارچ تک نہیں پہنچے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جو صورتحال ہے وہ انتخابات یا انقلاب کی طرف جائیگی، پنجاب کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے لئے عوام کے ساتھ یکجا ہو، انتخابات پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔

Recent Posts

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

54 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

57 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago