کراچی (قدرت روزنامہ) روس سے پہلی خصوصی ریلیف پرواز سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے بھی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔روس سے پہلی خصوصی ریلیف پرواز امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئی، امدادی سامان میں چاول،خوردنی تیل، دودھ ، خیمے، پانی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
اس موقع پر روسی قونصل جنرل ،وزارت خارجہ ،این ڈی ایم اے افسران ایئرپورٹ پر موجود تھے ، روسی قونصل جنرل نے امدادی سامان متعلقہ حکام کے حوالے کیا۔امدادی سامان سندھ حکومت کے صوبائی وزیر رسول بخش چانڈیو نے وصول کیا۔اس سے قبل جرمنی، ٹوکی اور امریکا سمیت کئی ممالک بھی پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے امداد روانہ کر چکے ہیں۔سامان میں خیمے، کمبل، کھانے پینے کی اشیا پاکستان کو سیلاب متاثرہ افراد کے لیے بھیجی گئیں ہیں۔
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…