وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات ، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

نیویارک (قدرت روزنامہ) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی مکرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ملاقات کی، وزیراعظم نے آئی ایم ایف انتظامیہ کو اعتماد میں لینے کیلئے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کیلئے مئوثر اصلاحات پر کام کررہا ہے، سیلاب سے ملکی معیشت پرشدید دباؤبڑھا ہے . اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی مکرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا .


پاکستان اقتصادی ترقی کیلئے مئوثر اصلاحات پر کام کررہا ہے، معاشی اصلاحات سے پاکستان معاشی اعتبار سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا . وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب کے باعث ملکی معیشت پر پڑنے دباؤ پر آئی ایم ایف انتظامیہ کو اعتماد میں لیا .
ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی مالی نقصان پر اظہار افسو س کیا . مزید برآں نیویارک میں وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے آگاہی کیلئے جان کیری کی کوششوں کو سراہا .

وزیراعظم نے تعمیرنو کیلئے عالمی برادری کے مسلسل تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی . وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ کا کردار لائق تحسین ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ 10ممالک میں شامل ہے . انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے 1500 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پاکستان میں 33 ملین لوگ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں، سیلاب سے 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں . اس موقع پر جان کیری نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستانی عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کیا .

. .

متعلقہ خبریں