ایف آئی اے افسران کی جانب سے 12 کروڑ روپے کی رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف، ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے افسران کی جانب سے 12 کروڑ روپے رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 12 کروڑ روپے رشوت طلب کرنے پر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے رشوت طلب کرنے والے افسران کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔
اندراج مقدمے کے بعد ایف آئی اے کے گرفتار کیے جانے والے افسران میں انچارج سی ٹی ڈبلیو انسپکٹر پرویز، انکوائری افسر انسپکٹر عقیل اور دیگر افراد شامل ہیں۔ افسران آن لائن میڈیسن کے کاروبار میں بے قاعدگیوں کے الزام میں انکوائری کر رہے تھے،خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تفتیشی افسر عقیل، انسپکٹر پرویز اور دیگر افراد کی جانب سے بیرون ملک سے بھجوائی جانے والی رقوم کے دہشت گردی میں استعمال ہونے سے متعلق کیس میں رشوت طلب کی گئی تھی۔

آن لائن میڈیسن کے کاروبار میں بے قاعدگیوں کے الزام میں نعمان صدیقی اور دیگر افراد کو گرفتار کیا تھا، نعمان صدیقی پر آن لائن کرنسی بٹ کوائن کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے رقوم منتقلی کا بھی انکشاف ہوا۔ 22 جون کو کچھ لوگوں کو حراست میں لیا اور 24 جون کو چھوڑ دیا، افسران نے 12 کروڑ رشوت طلب کی جب کہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کے وعدے پر ملزمان کو رہا کردیا۔
افسران نے رشوت کے عوض ضبط کیے گئے موبائل فونز، لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان کو تفتیش کا حصہ نہیں بنایا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے برطانیہ اور یورپ سے بٹ کوائنز سے رقم کی منتقلی کا انکشاف ہوا تھا۔ یورپ اور برطانیہ سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بٹ کوائنز سے رقم کی منتقلی میں ملوث ملزم نعمان صدیقی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ ایف آئی اے نے کہا کہ منتقل ہونے والی رقم کا کچھ حصہ دہشت گردی کی مالی اعانت میں بھی استعمال ہوا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نعمان صدیقی کا بانی ایم کیو ایم گروپ سے تعلق ہے، سلیم بیلجیئم نے 2018ء میں گلستان جوہر میں دھماکے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

Recent Posts

وزیرِاعلیٰ کا مفتی محمود اسپتال کا اچانک دورہ سستی شہرت کی کوشش کے سوا کچھ نہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑنے اپنے جاری کردہ بیان…

6 mins ago

لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا لائسنس منسوخ

چمن(قدرت روزنامہ)چمن لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر وزارت تجارت اور ڈی جی ٹی او…

13 mins ago

کیچ کی تحصیل زامران میں جنگلی حیات کی نسل کشی، متعلقہ محکمہ کی خاموشی

تربت(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کی سب تحصیل زامران میں جنگلی حیاتیات کی نسل کشی بے دردی…

21 mins ago

سبی میں دفاتر پر حملے کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، کیسکو کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) سبی آپریشن سرکل کے دفتر میں جمعرات 4جولائی کے روز…

31 mins ago

باغبانہ، باجوئی اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، فصلات تباہ، سولر پلیٹس اور دیواریں گر گئیں

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار باغبانہ باجوئی اورگردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، زمینداروں…

40 mins ago

گورنر بلوچستان کی صوبائی وزیر خزانہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صوبائی وزیر خزانہ…

48 mins ago