لاہور(قدرت روزنامہ) سینئرصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کو صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی مشاورت کے بغیر ریلیو کرنے کا لیٹر جاری کردیا،ہم اسے بالکل تسلیم نہیں کرتے اورپنجاب سے کسی افسر کو تبدیل کرنے سے پہلے پنجاب حکومت سے بات کرنا ہوگی۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج ایک نوٹیفکیشن جاری ہوگا جس کے تحت وزیر اعلیٰ کی اجازت کے بغیرپنجاب سے کسی افسر کا تبادلہ نہیں ہوسکے گا۔
معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے افسران کو کام کرنے دیا جائے۔پنجاب کے امور میں بے جا مداخلت سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز تقریر پر کارروائی کرنے پر سی سی پی او کا تبادلہ کیا گیا۔
25مئی کو جب ہماری قیادت اور کارکنوں پر ظلم کیا گیا تو آپ کی غیرت سورہی تھی۔پولیس نے گھروں میں گھس کرچادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آپ عمران خان کو سیاسی میدان میں شکست نہ دے سکے تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے اور دوسری طرف سامنے والا طاقتور ہو تو آپ اس کے پیروں میں گرتے ہیں جبکہ مخالف کمزور ہوتو اس کے گلے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو زندہ تھیں تو انکی برہنہ تصاویر پنجاب بھرمیں جہازوں سے گرائی گئیں۔ ایس حرکتیں کرنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…