افغانستان کی تازہ صورتحال پر روس کا حیران کن بیان سامنے آگیا

ماسکو(قدرت روزنامہ)روسی حکومت کے مطابق طالبان کے شہر میں داخل ہونے کے بعد کابل میں صورتحال بالکل پرسکون ہے۔افغانستان کے لئے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اقتدار پر طالبان کے کنٹرول کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہمارے پاس موجود معلومات کے مطابق دارالحکومت کابل اور افغانستان بھر میں حالات مستحکم ہیں۔ طالبان نے عوامی نظم و نسق کا آغاز کر دیا ہے اور مقامی شہریوں اور غیر ملکی سفارتی مشنوں کے عملے کی سلامتی کی ضمانت دی ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق منگل کے روز جاری کئے جانے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم افغانستان کے تمام فریقین سے تشدد سے پرہیز کرنے اور صورتحال کے پ±ر امن حل کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔کابلوف نے روسی سفارت خانے کے کارروائیاں جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں نئے اقتدار کے نمائندوں سے روابط کا آغاز کر دیا گیا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد کابل کی صورتحال مستحکم ہو رہی ہے اور ‘عسکریت پسندوں’ نے امن عامہ کی صورتحال بحال کرانا شروع کر دی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago