قطر نے یکم نومبر سے وزٹ ویزا بند کرنے کا اعلان کردیا

دوحہ(قدرت روزنامہ) خلیجی ملک قطر نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران وزٹ ویزوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے یکم نومبر 2022ء سے ریاست قطر میں فضائی، زمینی اور سمندری سرحدوں کے ذریعے تمام سیاحوں کے داخلے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فیفا ورلڈ کپ کے دوران صرف ہیا کارڈ ہولڈرز کو ہی ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جب کہ وزٹ ویزوں کا اجراء 23 دسمبر 2022ء سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ اس کا اعلان فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطر میں داخلے اور اخراج کے ضابطوں کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا، اس دوران وزارت کی جانب سے مزید اعلان کیا گیا کہ قطر میں داخلے کی اجازت صرف ہیا کارڈ ہولڈرز کے لیے ہے اور وہ 23 جنوری 2023ء تک ملک میں رہ سکیں گے، یکم نومبر سے 23 دسمبر 2022ء کے درمیان قطر میں داخلے کی معطلی سے درج زیل زمرے مستثنیٰ ہیں؛
– قطری شہری، رہائشی اور جی سی سی کے شہری جن کے پاس قطری شناختی کارڈ ہے۔
– ذاتی بھرتی کے ویزے اور ورک انٹری پرمٹ کے حامل افراد
– ہوائی اڈے کے ذریعے انسانی ہمدردی کے معاملات (آفیشل ایپلیکیشن پلیٹ فارم سے منظوری کی بنیاد پر)
علاوہ ازیں قطر ورلڈ کپ 2022ء کی فضائی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولے گا، دوحہ ہوائی اڈہ اس وقت سے نیم ریٹائرمنٹ میں ہے جب اسے 2014ء میں قریبی حماد بین الاقوامی ہوائی اڈے نے تبدیل کر دیا تھا، جو اس کے بعد فلیگ شپ کیریئر قطر ایئرویز کی ترقی کے ساتھ ایک بڑا عالمی مرکز بن گیا ہے تاہم قطر اب دوحہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھول دے گا جو اس وقت بنیادی طور پر قطر کے شاہی خاندان اور وی آئی پیز کے ساتھ اس کی فضائیہ کی پروازوں کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ قطری حکام نے حماد سے دوحہ کے ہوائی اڈے پر واپسی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم کویت کی جزیرہ ایئرویز، متحدہ عرب امارات کی فلائی دبئی، عمان کی سلام ایئر اور ترکی کی پیگاسس ایئر لائنز نے دوحہ ایئرپورٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے کیوں کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء سے قبل 10 لاکھ سے زیادہ سیاحوں کی قطر آمد متوقع ہے۔

Recent Posts

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کی میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم4 پنڈی…

5 hours ago

شک کی بنیاد پر 90 روز تحویل میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے, فضل الرحمان

لندن (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے شک…

6 hours ago

آرمی چیف سے آسٹریلوی ہم منصب کی ملاقات، دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

راولپنڈی( قدرت روزنامہ )آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نے آج جی ایچ کیو…

6 hours ago

تاریخ میں پہلی مرتبہ بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

نیو یارک(قدرت روزنامہ)تاریخ میں پہلی مرتبہ بٹ کوائن نے 80 ہزار ڈالر کراس کرنے کاریکارڈ…

7 hours ago

پنجاب کے کس ضلع میں شرح پیدائش سب سے زیادہ ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) بچوں کی شرح پیدائش میں پنجاب بھرمیں ننکانہ صاحب پہلے نمبر پر…

7 hours ago

عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی ۔…

7 hours ago