متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو منافق قرار دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور ماڈل اور میزبان متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو منافق قرار دے دیا . اکثر متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے رہنے والی میزبان متھیرا نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے

پر منافق قرار دیا .

گزشتہ روز ملالہ کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے دیگر فنکاروں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کرنے کے بعد متھیرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان تصاویر کو اسٹوری پر لگاتے ہوئے لکھا کہ انہیں صرف ایسے فنکاروں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کا معاوضہ ملتا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں جب ہمارا ملک ڈوب رہا تھا اس وقت انہوں نے ایک بار بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اب وہ موجودہ حالات اور ہمارے ملک کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تقریریں کر رہی ہیں . سوشل میڈیا صارفین نے متھیرا کے اس بیان سے پوری طرح اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ ہمیشہ پاکستان کے بارے میں بات کرتی رہتی ہے کیونکہ وہ یہاں رہتی تھیں لیکن سچ یہ ہے کہ وہ پاکستان کی اصل صورتحال سے بے خبر ہیں کیونکہ وہ دوبارہ کبھی پاکستان واپس ہی نہیں آئیں . یاد رہے کہ گزشتہ روز ملالہ یوسفزائی نے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے اداکاروں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی تھیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں