عمران خان کو کل عدالت میں بات کرنے کی اجازت ملی تو معافی مانگ سکتے ہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ کل عمران خان کو عدالت میں بات کرنے کی اجازت ملی تو معافی مانگ سکتے ہیں،عدالت میں معافی مانگنے سے عمران خان کا قد کاٹھ کم نہیں ہوگا، عدالت بتا دے عمران خان معافی کیلئے کس طرح کا لفظ استعمال کریں۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تجزیہ یہی تھا کہ عین ممکن ہے کہ عمران خان کیخلاف کوئی فیصلہ کرنے کا ارادہ ہے اس لیے ریڈزون سیل کیا گیا ہے، کیونکہ کسان کوئی دہشتگرد تو ہے نہیں کہ ان کی وجہ سے ریڈزون کو سیل کیا گیا ہے، وہ پہلے ہی حالات کے مارے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اتنا آزاد ہے کہ ویب سائٹ پر اپنے فیصلے چڑھا کرپھر اس میں چیزیں تبدیل کردیتے ہیں ۔
مجھے یہ بتایا کہ ناانصافی کیخلاف احتجاج کیلئے صرف ریڈزون ہے؟ اسلام آباد کے علاوہ بھی جگہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کل اسلام آباد توہین عدالت کیس میں جارہے ہیں ، معافی کا لفظ استعمال کرنا بھی ایک مسئلہ ہے، عدالت بتا دے ان کو معافی کیلئے کس طرح کا لفظ استعمال کریں۔

عمران خان پاکستان کا لیڈر آج ہے اور عدالت میں پیش ہوکر جو بھی بولے گا اس سے قد کم نہیں ہوگا، واحد لیڈر ہے جس نے آزاد عدلیہ کی تحریک میں جیل کاٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی سماعت میں بنچ کی جانب سے عمران خان کو بات کرنے کی اجازت نہ دینا حیران کن تھا، اگر کل عمران خان کو بات کرنے کی اجازت دی گئی تو معافی مانگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوزیشن کبھی تبدیل نہیں کی، عمران خان نے چکوال جلسے میں کوئی نئی بات نہیں کی جو پہلے نہیں کرتے، یہ ایک مفروضہ ہے کہ عمران خان کی کسی سے ملاقات ہوئی ہے ۔
عمران خان چکوال جلسے جیسی پہلے بھی باتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ معیشت پر ہماری بریفنگ بالکل درست تھی، ماہرین کہتے ہیں مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ شفاف الیکشن ہے۔

Recent Posts

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

10 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

19 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

1 hour ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

1 hour ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

2 hours ago