حساس معلومات رکھنے والے 500سے زائد افراد نے پاکستانی شہریت چھوڑ دی، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حساس معلومات رکھنے والے 500 سے زائد افراد کی جانب سے اپنی پاکستانی شہریت چھوڑ دیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بدھ کے روز نور عالم خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چئیرمین نادرا طارق ملک بھی پیش ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران چئیرمین کمیٹی کی جانب سے چئیرمین نادرا سے سوال کیا گیا کہ اب تک نادرا میں کرپشن پر کتنے ملازمیں کو نوکری سے نکالا جا چکا۔

اس پر چئیرمین نادرا کی جانب سے بتایا گیا کہ ادارے میں ملازمت کرنے والے 43 افراد کو کرپشن کی وجہ سے ملازمت سے فارغ کیا گیا، جبکہ 2600 افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ اس پر چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے کہا کہ جن لوگوں کو کرپشن کی وجہ سے نوکری سے فارغ کیا جاتا ہے، انہیں دوبارہ بھرتی بھی کر لیا جاتا ہے۔

کمیٹی نے کرپشن کی وجہ سے نادرا سے نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں۔

جبکہ اجلاس کے دوران چئیرمین نادرا کی جانب سے یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ حساس معلومات رکھنے والے 500 ایسے افراد ہیں جو اپنی پاکستانی شہریت ترک کر چکے۔ اس انکشاف پر پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاکستانی شہریت ترک کرنے افراد کی فہرست طلب کر لی۔ جبکہ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اجلاس کے دوران کہا کہ ڈی جی نادرا کے پی کو عہدے سے ہٹائیں، ان کی دہری شہریت ہے، وہ بہت حساس جگہ پر تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسر، خود مختار ادارے کے سربراہان پاکستان میں کام کرنا چاہتے ہیں تو دہری شہریت چھوڑیں۔

Recent Posts

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

8 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

17 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

1 hour ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

1 hour ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

2 hours ago