عدالتی حکم امتناع کے باوجود قطری کمپنی کو زبردستی پورٹ سے بے دخل کرنے پر اعظم سواتی کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور (قدرت روزنامہ)عدالتی حکم امتناع کے باوجود قطری کمپنی الزاہد ہیوی اکیوپمنٹ کو اضاخیل ڈرائی پورٹ پشاور سے زبردستی بے دخل کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سمیت ریلوے کے اعلی حکام کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا.سینئر سول جج لاہور الباسط مدثر علی کی جانب سے چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان غنی، چیف ٹریفک منیجر ڈرائی پورٹس، ڈویژنل کمشنر اضاخیل ڈرائی پورٹ، ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پاکستان ریلوے واصف علی مغل اور ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پشاور مرینا عتیق کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے. عدالت نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی حکومت کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے.خیال رہے کہ وزیر ریلوے کے حکم پر عدالتی حکم کی دھجیاں اڑاتے ہوئے حکم امتناع کے باوجود اضاخیل ڈرائی پورٹ پشاور کی ٹھیکیدار کمپنی کو زبردستی بے دخل کردیا گیا تھا.طر کی کمپنی الزاہد ہیوی اکویپمنٹ نے پشاور کی اضاخیل ڈرائی پورٹ کا ٹھیکہ گزشتہ برس بذریعہ ٹینڈر تین سال کیلئے حاصل کیا تھا۔ ایک سال پورا ہونے کے بعد ریلوے کی جانب سے اچانک نیا ٹینڈر جاری کردیا گیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ قواعد کی رو سے تین سال تک نیا ٹینڈر جاری نہیں کیا جاسکتا۔ قطری کمپنی سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم بھی وصول کی گئی لیکن اس کے باوجود اسے اضا خیل ڈرائی پورٹ سے بے دخل کیا جاچکا ہے۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ لاہور کی ڈرائی پورٹ کے معاملے میں بھی ایسا ہی قدم اٹھایا گیا تھا ۔ یہاں پرانی ٹھیکیدار کمپنی کو ہٹا کر غیر قانونی ٹینڈر کے ذریعے وزیر ریلوے کے مبینہ فرنٹ مین عرفان اللہ اینڈ کمپنی کو نوازنے کی کوشش کی گئی۔ جب یہ معاملہ میڈیا میں اٹھا تو ریلوے حکام نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔اس کے بعد وزیر ریلوے کے مبینہ فرنٹ مین کی کمپنی کو پشاور میں نوازنے کی کوششیں شروع کردی گئیں اور یہاں کی ٹھیکیدار الزاہد کمپنی کا تین سالہ کنٹریکٹ مکمل ہونے سے پہلے ہی نیا غیر قانونی ٹینڈر جاری کردیا گیا۔ریلوے کے اس فیصلے کے خلاف الزاہد کمپنی نے ذیلی عدالت سے حکم امتناع حاصل کیا جو ریلوے حکام نے خارج کرادیا۔ اس کے بعد الزاہد کمپنی نے ایک اور حکم امتناع حاصل کیا۔ حکم امتناع کے باوجود عدالتی حکم کی دھجیاں اڑاتے ہوئے الزاہد کمپنی کو اضاخیل ڈرائی پورٹ سے زبردستی بے دخل کردیا گیا۔وزیر ریلوے اپنے مبینہ فرنٹ مین کو ٹھیکہ دلوانے کیلئے اتنے بے تاب ہیں کہ توہین عدالت کرتےہوئے پہلا ٹھیکہ منسوخ کردیا ۔ وزیر ریلوے کی ان پھرتیوں پر ریلوے حکام بھی ہکا بکا ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان اللہ اینڈ کمپنی کے معاملے میں وزیر ریلوے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کا حکم ہے کہ ریلوے کے تمام ٹھیکے اسی کمپنی کو دیے جائیں۔

Recent Posts

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…

9 mins ago

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

6 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

8 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

8 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

8 hours ago