سابقہ اہلیہ کے الزامات کے بعد اداکار فیروز خان کا بھی ردِعمل آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف اداکار فیروز خان نے بھی اہلیہ علیزے کے بیان کے بعد طلاق اور بچوں کی حوالگی سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی۔فیروز خان نے انسٹاگرام اور ٹویٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ مجھے قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہونے کے ناطے عدالت کے انصاف پر مکمل اعتماد ہے۔میری 3 ستمبر کو طلاق ہوئی تھی جس کے بعد میں نے بچوں سے ملاقات کا حق حاصل کرنے کے لیے 19 ستمبر کو عدالت سے رجوع کیا تھا۔
فیروزنے کہا کہ 21 ستمبر کو عدالت نے اُنہیں بچوں سے انکی ماں کی موجودگی میں ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فیروز خان نے کہا کہ وہ یکم اکتوبر کو اپنے بچوں سے ملاقات کر سکیں گے۔فیروز خان نے یہ بھی کہا کہ علیزے میری سابقہ اہلیہ ہےاور میں ان کی سپورٹ جاری کھوں گا، وہ میرے بچوں کی ماں ہے۔
اس معاملے پر زیادہ کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، مجھے پاکستان کے عدالتی نظام پر مکمل بھروسہ ہے۔

قبل ازیں علیزے خان کی جانب سے انسسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا گیا۔

علیزے خان کا کہنا ہے کہ 4 سال تک جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنتی رہی، شادی کے 4 سال انتہائی تلخ رہے، شوہر کی بے وفائی، بلیک میلنگ اور تذلیل بھی برداشت کرنی پڑی۔
انتہائی سوچ و بچار کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس ہولناک طریقے سے نہیں گزار سکتی۔ علیزے خان نے مزید لکھا کہ فیروز خان سے علیحدگی کا فیصلہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور بہبود کے لئے کیا ہے، میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے اس زہریلے اور پرتشدد گھرانے میں پروان چڑھیں، مجھے ڈر ہے کہ کہیں ان کے ساتھ گزارہ وقت میرے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب نہ کرے۔
میں اپنے بچوں کو سکھاؤں گی کہ کوئی زخم اتنا گہرا نہیں ہوتا کہ مندمل نہ ہو سکے، کوئی زخم اتنا شرمناک نہیں کہ اسے تحفظ کی قیمت پر چھپایا جا سکے۔ یہاں واضح رہے کہ علیزے خان اور فیروز خان کے درمیان اختلافات کی خبریں کافی عرصے سے زیر گردش رہیں، تاہم کبھی بھی فیروز خان یا علیزے خان کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ اب پہلی مرتبہ علیزے خان نے سامنے آ کر اپنے شوہر سے اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے ناصرف سنگین الزامات عائد کیے ہیں، بلکہ علیحدگی اختیار کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزے خان ایک بیٹا اور ایک بیٹی کے والدین ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

2 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

2 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

2 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

3 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

3 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

3 hours ago