پی ٹی آئی نے8 حلقوں میں ضمنی الیکشن روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے 16اکتوبر کو قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔انتخابات روکنے کے لیے درخواست تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا مرضی کے حلقوں میں الیکشن کرانا آئین و جمہوریت کے منافی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اگر الیکشن شیڈول معطل نہ کیا گیا تو پی ٹی آئی کی اپیل اثر انداز ہو گی۔123 استعفوں کی منظوری سے متعلق اپیل پر فیصلے تک شیڈول معطل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو کروانے کا اعلان کیا تھا۔بدھ کو جار ی اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس سکندرسلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کوبتایا گیاکہ حلقہ این اے 157ملتان IV، پی پی 139 شیخوپورہ Vپی پی 209 خانیوال VII اور پی پی 241 بہاولنگر V کی پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن نے بذریعہ نوٹیفکیشن 9اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اس دن عید میلا النبی متوقع ہے ۔ الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ معزز عدالت لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے بھی این اے 157 ملتان IV کے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ الیکشن کمیشن متوقع عید میلا النبی ؐکی وجہ سے تاریخ میں تبدیلی کرے۔
الیکشن کمیشن نے عید میلا النبیؐ کی متوقع تاریخ اور ووٹروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ بالا حلقہ جات میں پولنگ مورخہ 16 اکتوبر بروز اتوار ہوگی تاکہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی باآسانی استعمال کر سکیں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کے حکام سے میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ نیشنل اسمبلی کی 8 درج ذیل حلقہ جات کے لئے بھی پولنگ 16اکتوبر کو ہوگی۔
حلقہ میں این اے 22 مردان III،این اے 24چارسدہ II، این اے 31 پشاور V،این اے 45 کرم I،این اے 108فیصل آبادVIII،این اے 118ننکانہ صاحب II،این اے 237 ملیرII،این اے 239کورنگی کراچی I شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے انعقاد پر بھی غور کیااور فیصلہ کیاکہ کراچی ڈویڑن کے تمام اضلاع میں پولنگ 23اکتوبر 2022 کو ہوگی۔ جبکہ حیدرآباد ڈویڑن کے اضلاع سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے منگوائی جار ہی ہے تاکہ سیلاب کی صورتحال اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق غور کیا جائے ۔ اور جتنا جلد ممکن ہوسکے حیدر آباد میں بھی پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

40 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

44 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 hour ago