اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان سعودی عرب کے سکل ویری فکیشن پروگرام سے مستفید ہونے والا پہلا ملک بن گیا ہے ، جس کے ساتھ ہی مملکت میں سینکڑوں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے حصول کا سنہری موقع پیدا ہوگیا۔ پروپاکستانی کے مطابق پاکستان سے انسانی وسائل کو مزید وسعت دینے کے لیے خلیجی مملکت نے پاکستان میں سکل ویری فکیشن پروگرام شروع کیا ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستان نئے شروع کیے گئے پروگرام سے مستفید ہونے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ پروگرام پورے پاکستان میں ایک درجن کے قریب امتحانی مراکز کھولنے پر مشتمل ہوگا، یہ مراکز ہنر مند کارکنوں کے تحریری اور عملی ٹیسٹ لیں گے تاکہ انہیں سعودی عرب میں کام کے لیے تیار کیا جا سکے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سکل ویری فکیشن پروگرام سعد عاقل نے کہا کہ پاکستان کا اس اقدام کا فائدہ اٹھانے والا پہلا ملک بننا دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، ابتدائی طور پر سعودی عرب میں بڑے پیشوں کے پانچ گروپ بنائے گئے ہیں جن میں کل 160 ملازمتیں ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ تازہ ترین اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کا حصہ ہے، پروگرام کے تحت خلیجی مملکت نے 2019ء میں 70 سال پرانے کفالہ نظام کو ختم کرنے کا اعلان کیا، کفالہ نظام کے خاتمے نے بیرون ملک مقیم کارکنوں کو ملازمتوں کو تبدیل کرنے اور اپنے آجروں سے پیشگی اجازت حاصل کیے بغیر سعودی عرب چھوڑنے کا حق دیا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب میں جلد تقریباً 4 ہزار ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے کیوں کہ مدینہ منورہ میں سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر کی نئی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے، مزید ایکسپلوریشن کیلئے 2 بلین ریال سرمایہ کاری متوقع ہے ، جس سے نئی ملازمتوں کے دروازے کھلیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…